نرس کو جنسی ہراسگی کی خبر جھوٹی اور مقامی معزز خواتین عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہیں، بلوچ وومن فورم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکٹرانک میڈیا، خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی شیخ زید ہسپتال میں نرس کو جنسی ہراں اور بلیک میل کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔ بلوچستان وومن فورم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کی خبریں کوئٹہ کے مقامی لوگوں کو نرسنگ کی سیٹیں حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پہلے سے طے شدہ پروپیگنڈے کی طرح لگتی ہیں تاکہ دوسرے صوبوں کے طلبہ پہلے کی طرح سیٹیں حاصل کر سکیں۔ تحقیقات سے پہلے کوئی رائے دینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے کوئٹہ کے مقامی لوگوں کے کیرئیر پر اثر پڑسکتا ہے جنہیں طویل عرصے بعد نرسنگ کو بطور کیرئیر منتخب کرنے کی اجازت ملی، ایسے پروپیگنڈوں سے بہت سی معزز مقامی خواتین کی عزت نفس مجروح ہو سکتی ہے۔ اس لیے خبروں پر یقین نہ کریں اور مناسب تحقیقات کا انتظار کریں۔