نیب راولپنڈی نے ذلفی بخاری کو 9 جنوری کو طلب
اسلام آباد(انتخاب نیوز)قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے کرپشن کیس میں ذلفی بخاری کو 9 جنوری کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذلفی بخاری کو عہدے کے غلط استعمال، اپنی زمین القادر یونیورسٹی کے نام منتقل کرنے پر بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔پی ٹی ا?ئی رہنما ذلفی بخاری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 458 کنال زمین اپنے نام سے القادر یونیورسٹی کو منتقل کی۔ ذلفی بخاری نے کہاکہ نیب میں بطور گواہ طلب کیا جانا انتقامی ہتھکنڈہ ہے، کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی جو اسلامی تعلیمات کے لیے کردار ادا کر رہی ہے اس پر انہیں مجرم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہر حربے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments


