گندم کے بحران پر جلد قابو پا لیں گے، محترمہ فرح عظیم شاہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں. کوئٹہ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور عوام کو مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا کہا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کریک ڈاؤن کے دوران گوداموں کو سیل کیا جا رہا. انہوں نے کہا کہ گندم کے بحران پر جلد قابو پا لیں گے ذخیرہ اندوزی کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.وفاقی حکومت کو سرکاری نرخ پر گندم کی فراہمی کیلئے کہا گیا ہے.صوبے میں گندم کے بحران کو حل کرنے کیلئے وفاق فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے. وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی کی بدولت صوبے کو جلد بحران سے نکالیں گے.ذخیرہ اندوزی کو ہمارے مذہب اور قانون نے ناجائز قرار دیا ہے. عوام کی بنیادی ضرورت کو ہر ممکن پورا کیا جائے گا. صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے عوامی مسائل کے حل میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا.


