شہبازشریف،آصف زرداری اور عمران خان پاکستان کیلئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے،سراج الحق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ شہبازشریف،آصف زرداری اور عمران خان پاکستان کیلئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے،شہباز شریف،آصف زرداری،عمران خان پاکستان میں ایٹم بم کی طرح گرے ہیں،انہوں نے ملک کا سب کچھ تباہ کردیا ہے۔سراج الحق کاکہناتھا کہ ناگاساکی اور اور ہیروشیما پر امریکا نے ایٹم بم برسایا تھا،ناگاسااور ہیرو شیما دوبارہ آباد ہو گیا،ہماری تباہی اور بربادی ان کی وجہ سے ہے،انہوں نے کہاکہ اسحا ق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم کرانے کا دعویٰ کیا تھا،ڈار صاحب ڈالر کو پھر پر لگ گئے۔انہوں نے کہاکہ مرغی کی فیڈ بھی باہر سے منگوائی جارہی ہے،مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ایک وزیر کہتا ہے کہ مرغی نہ کھائیں ۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا میں تماشا بنا دیا،ہزاروں بچے نشے کا عادی ہو گئے ہیں،جو نوجوان نشے کا عادی ہو جائے اس کی زندگی ختم ہو جاتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں ہر پانچواں شہری ڈپریشن کا شکار ہے،لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔


