آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے وزیراعظم کو کال کرنے کی تردید کردی، حماد اظہر

اسلام آباد(انتخاب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے وزیراعظم کو کال کرنے کی تردید کردی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں توانائی کا بحران ہے ، خام مال کی ایل سیز نہ کھلنے سے نقصان ہو رہا ہے ، ایل سیز نہ کھلنے سے ہر جگہ قلت شروع ہو گئی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ٹیلی فون کال کا کہہ کر بھی قوم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے ، آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے وزیراعظم کو کال کرنے کی تردید کردی ہے ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ملک میں30 سے 40 فیصد انڈسٹری بندہو چکی ہے ، آئی ایم ایف اب ہمیں مزید سخت شرائط کاکہے گا، آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ روٹی اور سستے آٹے کیلئے قطاریں لگ گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں