پشاور ،رکن قومی اسمبلی کے گھر پر دستی بم سے حملہ

پشاور(انتخاب نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور میں نامعلوم افراد نے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے گھر پر دستی بم پہنک کر فرار ہوگئے ، گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔حکام نے انہیں حال ہی میں نقل و حرکت محدود کرنے کا کہا تھا۔پولیس

ناصر خان موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور شکر ہے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ اپنی خیر منانے کا میسج بھیجا تھا، محمود خان کے میسج کےعلاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں