چین میں ٹرک جنازے کے شرکا پر چڑھ دوڑا، 17 افراد ہلاک

(بیجنگ)مشرقی چین میں ایک ٹرک جنازے کے شرکا پر چڑھ دوڑا جس کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹریفک کا خوفناک حادثہ صوبہ جیانگسی کے نانچانگ کانٹی میں پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔عینی شاہد کے مطابق اتوار کی صبح لوگ جنازے کی رسومات ادا کرنے کے لیے شریک تھے کہ اچانک ایک ٹرک پیچھے سے آکر شرکا پر چڑھ دوڑا، جس میں شریک افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ چین میں سخت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات عام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں