سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کومبنگ آپریشن، 14 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور (انتخاب نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تخریب کاری کے تناظر میں صوبے بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کردیئے۔ حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مختلف اضلاع میں 70 کومبنگ آپریشن کیے گئے اور آپریشنز کے دوران 14مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کومبنگ آپریشنز میں 3432 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی نے 1290 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی۔ گرفتار 9 افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ ملزمان سے اسلحہ، لاؤڈ اسپیکر، گولیاں برآمد ہوئیں۔ حکام نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب صوبے کو محفوظ بنانے کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔
Load/Hide Comments


