اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطینی شہری کو اپنا گھر خود گرانے کا نوٹس دیدیا
الخلیل (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے ایک اور فلسطینی شہری کو اپنا گھر خود مسمار کرنے کا نوٹس دے دیا گیا۔ فلسطینی شہری محمد عواد کو نوٹس میں پابند کیا گیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنا گھر گرا دے گا۔ یہ نیا ظالمانہ نوٹس مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق محمد عواد کو اسرائیلی فوج کے نوٹس میں آٹھ دنوں میں گھر کی لازمی مسماری کرنے کا کہا گیا۔ اس فلسطینی کو بتایا گیا کہ اس کے گھر کی تعمیر اسرائیل قانون کے خلاف ہے۔مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں کی طرح اسرائیلی قابض اتھارٹی ایک منظم انداز میں فلسطینی عوام کے گھروں کی مسماری مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ مسماری کا جواز تعمیرات کے لئے کبھی اسرائیلی اجازت نامہ کا نہ ہونا اور کبھی اسرائیلی قانون کی خلاف ورزی بنایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


