ڈریپ نے پیرا سیٹا مول انجکشن کو غیر معیاری قرار دیدیا، فوری استعمال روکنے کی ہدایت
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے انجکشن پیراسٹ (پیرا سیٹامول) کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دے دیا۔ ڈریپ کے مطابق یہ انجکشن درد اور بخار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ڈریپ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیرا سٹ 100 ایم ایل انجکشن بیج نمبر CJ170 غیر معیاری ہے۔ اعلامیے کے مطابق انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جاسکتے ہیں، 20 نومبر 2022ء کو تیار ہونے والے انجکشن کی مدت 20 نومبر 2024ء کو ختم ہورہی ہے، متعلقہ پیراسٹ انجکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load/Hide Comments


