بھارتی ہیکرز کے پاکستان پر سائبر حملے، نادرا اور فضائیہ کی ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بھارتی ہیکرز کا پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملے جاری ہیں،نادرا اور ایئر فورس کی ویب سائٹس کے ذریعے معلومات تک رسائی کی کوششیں کی گئیں ہیں،حکومت نے صوبوں وفاقی وزارتوں ڈویژنز کو نیا مراسلہ بھجوادیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز جعلی حکومتی ای میلز کی آڑ میں ڈیٹا تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں بروقت موبائل اور پی سی کو اپ ڈیٹ کیا جائے، مراسلے میں سفارش کی گئی ہے اس کے علاوہ موبائل، ایس ایم، فنانشل، میلنگ اکاؤنٹس کیلئے الگ اور پیچیدہ پاسپورڈ استعمال کیا جائے۔ کبھی بھی آفیشل سسٹم پر ذاتی اکاؤنٹس استعمال نہ کیا جائے۔ کبھی مشکوک ویب سائٹس یا ایپلی کیشنز پر ذاتی ڈیٹا شیئر نہ کیا جائے، صرف معروف اور اپڈیٹڈ اینٹی وائرس کا استعمال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں