"پیسے لے لو, موبائل لے لو لیکن ہماری جانیں بخش دو”پی ٹی آئی رہنما کا سٹریٹ کرائم کیخلاف انوکھا احتجاج
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اور "فکس اٹ "کے بانی عالمگیر خان نے کراچی میں بڑھتے سٹریٹ کرائمز کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے دیگر لوگوں کے ساتھ کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے خلاف احتجاج کیا اور اس دوران وہ جعلی نوٹوں سے بھرے تھیلے اور بیگ بھی ساتھ لائے جب کہ ان کے ساتھ موجود نوجوانوں نے نقلی پستول اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔عالمگیر کے ساتھ احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھاکہ” پیسے لے لو موبائل لے لو لیکن ہماری جانیں بخش دو”۔
Load/Hide Comments


