پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایئر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جمعہ کے روز جاری نوٹیفیکیشن میں کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات رپورٹ کے لئے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایئر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے جبکہ ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور ناصر مجید تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ہوں گے، پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کمیٹی کی تشکیل کے ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں