ٹرالر مافیا کیخلاف بروقت کارروائیوں سے ماہیگیروں کے روزگار میں اضافہ ہوا، محکمہ فشریز

گوادر (انتخاب نیوز) محکمہ فشریز بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل سیف اللہ کھیتران ساحل بلوچستان اور غیر قانونی ٹرالنگ کا جائزہ لینے خود گشتی بوٹ عملے کے ساتھ اور مارہ، پسنی، گوادر، جیونی،پیشکان، اور مکران کے مختلف ساحلی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز بلوچستان مشتاق احمد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ساحل بلوچستان کے مختلف سمندری حدود میں گشت کے دوران کسی قسم کی غیر قانونی ٹرالنگ میں ٹرالرز کو نہیں پایا گیا۔ سمندر میں دوران شکار چھوٹے مچھیروں نے ڈائریکٹر جنرل فشریز کی قیادت میں ان کی ٹیم کو سمندر اور غیر قانونی ٹرالنگ کا جائزہ لینے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر چھوٹے مچھیروں کی کالوں میں ناپید اور نایاب مچھلیوں کی کثیر تعداد میں شکار اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ محکمہ فشریز کی بر وقت کاروائیوں کے سبب ساحل بلوچستان میں نایاب مچھلیاں پھر سے لوٹ آئی ہیں جن سے چھوٹے مچھیروں کی روزگار میں خوشگوار اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے کوآرڈینیٹر برائے سمندر ساحلی ترقی سید مہیم جان بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل فشریز کا اورماڑہ کے دیہی علاقوں تاک بل اور سیکونی گوٹھ کا مشترکہ دورہ ماہیگیروں سے ملاقات اور ان کے مسائلوں پر تفصیلی بات چیت وہاں کے ماہیگیروں کا کہنا تھا بل گوٹھ میں فشریز پٹرولنگ ٹیم کے لیے اسٹیشن کا قیام اور ٹیم کا ہر وقت موجود ہونا چاہیے اس موقع پرکوآرڈینیٹر سید مہیم جان بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل فشریز نے ان کو باور کرایا کہ بل گوٹھ میں فشریز پٹرولنگ ٹیم کے ایک اسٹیشن بنایا جائے گا اور پٹرولنگ ٹیم ہر وقت وہاں پر موجودرئے گی۔ مقامی ماہیگیروں کا کہنا تھا اس سے مچھلی کی غیر قانونی شکار کے روک تھام میں کافی مدد مل سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں