کوئٹہ، سوئی سدرن گیس کے زیر اہتمام انسانی جانوں کو روکنے کیلئے سیفٹی ونٹر کمپئن کا افتتاح
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کے زیر اہتمام سردیوں میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے سیفٹی ونٹر کمپئن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے بریگیڈئر ابو زر،جنرل منیجر محمد انور بلوچ، ڈپٹی جنرل منیجر محمد فاروق، ریجنل منیجر راحیل ملک،چیف انجینئر محمد الطاف،ریجنل منیجر شہزاد عالم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے موسم سرما میں آگاہی مہم کا مقصد عوام کو گیس کے صحیح استعمال کے بارے میں بتانا اور اس کے خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، پرنٹ الیکٹرونک میڈیا علماء کرام، اگر ہمارے مہم میں ساتھ دیں تو موسم سرما میں گیس کے غلط استعمال کی وجہ سے انسانی اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گیس کے استعمال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے معیاری ہیٹروں کا استعمال کریں خصوصاً رات کو سونے سے پہلے تمام ہیٹر اور مین وال بند کرنا نہ بھولیں تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔


