سپریم کورٹ نے صحافیوں کو حراساں کرنے سے متعلق کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو حراساں کرنے سے متعلق کیس ایف آئی اے کی رپورٹ پر نمٹا دیا۔ بدھ کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے نے عدالتی حکم تمام تحقیقات کا جائزہ لیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ فی الحال صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے میں کوئی بھی تحقیقات زیر التواء نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے نے تمام انکوائریاں نمٹا دی ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر کیس نمٹا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں