گوادر کے ہر چیز پر پہلا حق گوادر کے عوام کا ہے،ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے ایک بیان میں کہا کہ گوادر کے ہر چیز پر پہلا حق گوادر کے عوام کا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ گوادر میں ٹرالنگ ختم ہو چکی ہے،ٹرالر مافیا نے گوادر کے عوام کا حق چھینا تو انہیں سخت انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضیا لانگو نے کہا کہ گوادر کے غریب عوام کےحقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی ،گوادر کے عوام مطمئن رہیں ،ان کی حکومت ان کے مسائل بغیر کسی بلیک میلنگ کے حل کر رہی ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہصوبائی حکومت نے ماہی گیروں کے لیے لئے قابل تحسین اقدام اٹھائے، پاکستان میں 1فصید روزگار ماہی گیری افزاہش آبی حیات کی وجہ سے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر ہمارا ہے، گوادر بلوچستان کے عوام کا ہے ،ضیاء اللہ لانگو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا غرض کسی سرمایہ دار یا گوادر کے کسی سیاست دان سے نہیں، صوبائی حکومت نےگوادر کے غریب عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔


