پی ٹی آئی سینیٹر نے پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھادیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر فدا محمد نے پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھادیا۔ جمعہ کو اجلاس کے در ان انہوں نے کہاکہ ہم پی آئی اے کی فلائٹ سے استنبول گئے اس جہاز کی سیٹوں میں فوم تک نہیں تھا،سیٹوں کا لوھا نکلا ہو اتھا،گرنے کا خدشہ تھا،جدہ کی فلائٹ میں سائیڈ کے شیشے ٹوٹے تھے،اس معاملے کا نوٹس لیا جائے بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو چور چور کہہ رہے ہیں اصل چور تو یہ لوگ ہیں،چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی سے رپورٹ مانگ لی۔سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ عمران خان اور اس کا پورا خاندان چور ہے،پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج شروع کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ بہرہ مند تنگی بدتمیز شخص ہے اس کو باہر نکالیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ایوان کا تقدس برقرار رکھیں۔ بعد ازاں سینیٹ کااجلاس پیر کی شام تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں