ایبٹ آباد،کمرے میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد (انتخاب نیوز) ایبٹ آباد کے علاقے مست میرا کے مقام پر کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں بیوی اور دو بیٹیاں شامل ہیں، بچیوں کی عمریں 2 اور ایک سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


