سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد، کراچی، حیدرآباد میں انتخابات کل ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی،الیکشن شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں سندھ حکومت کے خط کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں سیکشن 34 کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد کردی، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآبادبلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا ، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے۔یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیاتھا جس میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت ظاہر کی گئی تھی،سندھ حکومت کی جانب سے خط میں کراچی ڈویژن اور حیدر آباد ضلع میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سفارش کی تھی ،مراسلہ میں کہاگیاتھا کہ ممکنہ دہشتگردی، حساس اداروں کے خدشات کورد نہیں کیا جا سکتا،آرمی اور رینجرز کی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ہوگی۔خط میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کے باعث انتخابات نہیں کرائے جاسکتے،فورسز کی دستیابی تک انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے ،خط میں کہاگیاہے کہ15 جنوری کو کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن ملتوی کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں