کوہلوسیلاب متاثرہ کسانوں کو گندم بیج تقسیم نہ ہوسکا، محکمہ زراعت نے منظور نظر افراد کو رسیدیں بانٹ دیں

کوہلو (انتخاب نیوز) سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے گندم بیج تاحال تقسیم نہیں ہوسکا، محکمہ زراعت نے غیرقانونی طریقے لوگوں کو رسیدیں فراہم کی ہیں نوٹس لیا جائے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی گفتگو تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی پیکج سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے گندم بیج فراہم کرلیا تھا لیکن ان کی تقسیم پچھلے تقریبا 3مہینوں سے التوا کا شکار ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں نے بتایا کہ بیج تقسیم کے کمیٹی ممبران دفتر میں بیٹھتے نہیں ہیں محکمہ زراعت نے اپنے پسند لوگوں میں بغیر کمیٹی ممبران کے راتوں رات رسیدیں فراہم کی ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے متاثرہ کسانوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر محکمہ زراعت کے ذمہ دار آفیسران سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کونسے قانون کے تحت راتوں رات رسیدیں جاری کئے ہیں یہ متاثرہ کسانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اس کے علاوہ رات کی تاریکی میں محکمہ زراعت کے آفیسر کی موجودگی میں گندم بیج کہاں منتقل کیا جارہا تھا جو کہ قبائلی عمائدین اور عوام نے ناکام بنادیا ہے افسوس ہے اس معاشرے میں نوٹس لینے والوں نے تاحال اس کی نوٹس نہیں لیا ہے اس طرع سرعام گندم بیج کو لوڈ کرنا اور چوری کرنا اور پھر نوٹس نہیں لینا حکمرانوں اور اعلی آفیسروں کی کمزوری ہے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی گندم بیج تقسیم کے سازش میں کمیٹی ممبران بالخصوص محکمہ زراعت کے آفیسرز ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کاروائی سے گریزاں ہے جو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے اگر محکمہ زراعت بیج تقسیم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں نے بتایا کہ جب تک قانون حرکت میں نہیں آتی تب تک کوہلو میں یہ ظلم چلتا رہے گااورغریب کسان اس پیکج سے محروم رہ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں