ممنوعہ فنڈنگ کیس ،عدالت کا عمران خان کوحاضری یقینی بنانے کےلئے آخری موقع

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری پر انہیں حاضری یقینی بنانے کا آخری موقع دے دیا۔عدالت نے عمران خان کو 31جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور تحریری حکمنامے میں کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو جلد شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کے جج نے آخری موقعے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں