سندھ میں بلدیاتی انتخابات، عملے میں پولنگ کے سامان کی تقسیم اور ترسیل
کراچی (انتخاب نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی ڈیوٹی دینے والے عملے میں پولنگ کے سامان کی تقسیم اور اس کی ترسیل جاری ہے۔ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل مختلف اضلاع کے لیے شروع کردی گئی ہے، کچھ مقامات پر انتخابی سامان کی ترسیل میں تاخیر بھی دیکھی گئی ہے۔ مختلف اضلاع میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں سے آج دن بھر سامان کی ترسیل کا کام جاری رہیگا۔ اس حوالے سے کراچی میں خاتون پولنگ عملہ یہ بھی گلہ کرتا نظر آیا کہ ان کی رہائش گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں ہے جب کہ ان کی ڈیوٹی دور دراز علاقوں میں لگادی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق حسین نے خاتون پاکستان کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن افسران نے ڈیوٹیاں تبدیل کروانی تھیں وہ چار ماہ سے کہاں تھے۔ ریٹرننگ آفیسر بلدیہ امتیاز علی منگی کا کہنا تھا کہ انتخابات بار بار ملتوی ہونیکی وجہ سے پولنگ کے لیے رکھی سیاہی بھی خشک ہو گئی تھی۔


