عمران خان کی ہدایت کا انتظار تھا، منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی دی جائیگی، وزیراعلیٰ
پشاور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف نے منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنیکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان عمران خان کی ہدایت کا انتظار کر رہے تھے اور آج انہیں اس حوالے سے ہدایت مل گئی ہے اور وہ منگل کو اسمبلی توڑنیکی سمری گورنرکو بھیجیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت گورنر کو سمری بھیجیں گے، 48 گھنٹوں میں گورنر سمری پر دستخط کریں گے، بصورت دیگر اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔
Load/Hide Comments


