زیارت میں سیکورٹی خدشات اور سرد موسم کے باعث مانگی ڈیم پر تعمیراتی کام چھ ماہ سے بند

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع زیارت میں سیکورٹی خدشات اور سرد موسم کے باعث مانگی ڈیم پر تعمیراتی کام چھ ماہ سے بند پڑا ہوا، رواں سال مارچ میں کام کے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، مانگی ڈیم سے کوئٹہ شہر کو پانی کی سپلائی آئندہ سال شروع ہوسکے گی۔ محکمہ آب پاشی کے حکام کے مطابق ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں دس ارب روپے کی لاگت سے ڈیم کی تعمیر کا کام چھ سال قبل شروع ہوا تھا اس ڈیم میں بارہ سو ایکٹر فٹ پانی جمع کرانے کی گنجائش موجودہے مگر سیکورٹی خدشات اور سرد موسم کے باعث پچھلے چھ ماہ سے ڈیم کی تعمیر کا کام رکا ہوا ہے۔محکمہ اب پاشی کے حکام کے مطابق اب تک مانگی ڈیم کی تعمیر کا 55فیصد کام مکمل سکا ہے سیکورٹی خدشات دور کرکے مارچ کے اوائل میں ڈیم کی تعمیر کاکام دوبارہ شروع کیا جائے گا مانگی ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کو 80ہزار گیلن روزانہ پانی مل سکے گا جو کوئٹہ کی پانی کی 25فیصد ضروریات کو پورا کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں