سندھ پولیس بلوچستان سے آٹا لے جانے والے ٹرکوں سے فی ٹرک 10 ہزار روپے وصول کرنے لگی

ڈیرہ اللہ یار (انتخاب نیوز) سندھ پولیس کی ہٹ دھرمی جاری سندھ سے بلوچستان آٹا لے آنے والے ٹرکوں کو روکنے کا سلسلہ تھم نہ سکا سندھ پولیس مبینہ طور پر تاجر برادری سے فی ٹرک 10 ہزار روپے وصول کر رہی ہے انجمن تاجران نے اجلاس میں سندھ پولیس کے رویے اور ناانصافیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں معاملہ چیف سیکریٹری اور محکمہ داخلہ کے توسط سے بین الصوبائی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا گزشتہ روز سندھ سے بلوچستان آٹا لے آنے والے ٹرکوں کو جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس کی جانب سے روکنے اور ٹرک ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ نائب تحصیلدار کو یرغمال بنانے کے واقعہ کے بعد جعفرآباد اور جیکب آباد انتظامیہ کے مابین کشیدگی پیدا ہوگئی تاہم سندھ پولیس اپنی ہٹ دھرمی سے بعض آنے کو تیار نہیں منگل کے روز بھی سندھ سے بلوچستان آٹا لے آنے والے ٹرکوں کو شمبے شاہ پولیس چوکی پر روک کر ڈرائیورز اور تاجروں سے فی ٹرک 10 ہزار روپے بھتہ وصول کیے جانے کا سلسلہ جاری رہا جس پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ ترین کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں سرکاری افسران انجمن تاجران سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں تاجر برادری نے سندھ پولیس کے رویے اور ناانصافیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تاہم اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکمہ داخلہ کے توسط سے بین الصوبائی سطح پر اٹھایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں