پشتون قابل احترام، مہاجرین ہمارے لیے خطرہ ہیں، واجہ جہانزیب بلوچ
گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر کا سینئر باڑی اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ کی شرکت.
اس موقع پر مرکزی جواہنٹ سیکٹری باڈ جمیل دشتی مرکزی مائیگیر سیکریٹری حاجی خداداد واجو اور سی ای سی ممبر کہدہ علی بھی موجود تھے.
جناب سیکریٹری جنرل جہانزیب بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام کا احترام کرتی ہے پشتون سمیت دیگر اقوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ ہمارے لیے کوئی خطرہ نہیں بلکہ اصل خطرہ مہاجرین ہیں جس پر تمام بلوچستان کے اقوام متفق ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی این پی کے نزدیک وزارت یا سیٹوں کی اہمیت نہیں ہے بلکہ تقسیم آبادی اور قومی شناخت کا مسئلہ سب سے اہم ہے اس لیے ہم قومی شناخت، وسائل کی برابر تقسیم اور معدنیات پر تصرف کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس مقصد میں بی این پی نے طویل قید و بند اور قربانیاں دی ہیں۔
آخر میں دوستوں کا شکریہ ادا کیا.
اس نشست میں بی این پی ضلع گوادر کے ڈپٹی آرگنائزر اور بی این پی تحصیل گوادر کے زمہ داران و دیگر سیاسی کارکنان نے شرکت کی.
جسمیں مردم شماری، تنظیمی امور سیاسی معاملات و دیگر پارٹی معاملات زیربحث رہی.
مرکزی سیکریٹری جنرل اور تمام پارٹی کے ضلعی و تحصیل کارکنان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کی.
کارکنان نے بلوچ قوم کے حقیقی لیڈر سردار اختر جان کی قومی خدمات اور جدوجہد کو سراہا اور سلام پیش کیا.
اجلاس کے اختتام پر مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب صاحب نے ضلعی عہدیداران، تحصیل عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ پریس بریفنگ بھی دی موجودہ مردم شماری، بلوچستان، بلخصوص گوادر کے مختلف مسائلوں کی نشاندئی کی گئی اور واجہ جہانزیب صاحب نے آخر میں صحافیوں کے تمام سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔۔


