شاہد اسلم کی گرفتاری پاکستان میں تحقیقاتی صحافت میں رکاوٹ ڈالنے کی مثال ہے، ایچ آر سی پی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)ایچ آر سی پی نے ایف آئی اے کی طرف سے صحافی شاہد اسلم کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ اس سے نہ صرف اْن کے آزادیِ اظہار کے حق کی پامالی ہوئی ہے بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس سے نہ صرف ان کے آزادی اظہار کے حق کی پامالی ہوئی ہے بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے جس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی تھی کہ اگر کسی صحافی سے پوچھ گچھ کرنا ہو تو پی ایف یو جے کو مطلع کیا جائے۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں نے پاکستان میں تحقیقاتی صحافیوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی خطرناک مثال قائم کی۔
Load/Hide Comments


