کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ افراد گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے5 مبینہ مشتبہ افراد مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ سے گرفتار کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ مشتبہ افراد کراچی سے حب کو بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن لائن اڑانا چاہتے تھے، مبینہ مشتبہ افراد نے لسانی بنیاد پر ٹھٹھہ میں تاجر پر قاتلانہ حملے کا بھی اعتراف کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ مشتبہ افراد نے غیر ملکیوں اور حساس ادارے کے افسران کی ریکی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
Load/Hide Comments


