اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، گولی مارکر ایک اور فلسطینی کو قتل کردیا

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم نہ رک سکے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی کو قتل کردیا۔ سولہ روز میں قابض فوج پندرہ فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے حلحول کے علاقے میں چالیس سالہ فلسطینی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے کا الزام لگا کر قتل کیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں رواں ماہ اسرائیلی فوج پندرہ فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے جبکہ گزشتہ سال اسرائیلی فوج نے دو سو فلسطینیوں کو قتل کیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے پر 1967 سے قبضہ کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں