گوادر کے عوام کو لٹیروں، مچھیروں کو ٹرالر مافیا سے نجات دلائیں گے، مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ ہم قانون وآئین کا احترام کرتے ہیں اسی آئین وقانون کے تحت پرامن جدوجہد ہم نے کیا تشدد،پولیس گردی،جعلی مقدمات،انتقامی کاروائیاں وگرفتاریاں ہمیں حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکوا سکتا۔ غیر جمہوری ناروا اقدامات، جعلی مقدمات،ظلم وجبر کا سامنا کررہے ہیں، ہمیں وکلاء برادری ججز و عدالت پر اعتماد ہے وکلاء، میڈیا، انسانی حقوق تنظیموں وباشعورعوام نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔ میں نے عوام کے حقوق کے حصول، ظلم وجبر کیخلاف اپنے آپ کو آج قانون کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قائدین وکارکنا ن پر بیس بیس جعلی مقدمات بنائے گیے ہیں لوگوں کو اغواوگرفتارکیے گیے،گھروں پر چھاپوں کے دوران قیمتی سامان چوری کیا گیا ماؤں بہنوں کو زخمی کیا گیا ہم اس کاظلم وجبرکا قانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے۔سیاسی قانونی طریقے سے شرپسند وں کا مقابلہ کریں گے۔ہم پرامن جمہوری سیاسی لوگ اور تشدد،جبر ظلم کے خلاف آئینی جمہوری حقوق چاہتے ہیں۔ساحل پرٹرالرمافیا،ڈرگ مافیا وبھتہ خوری کے خلاف،لاپتہ افرادکی بازیابی،مسائل کے حل کیلئے ہماری تحریک جاری رہیگی،جعلی مقدمات،تھانے،جیل کی سلاخیں،چھاپے،ماؤں بہنوں کو زخمی کرنے اورتشددہماراراستہ نہیں روک سکتے۔قانونی سیاسی حوالے سے لڑیں گے۔وکلاء،انسانی حقوق کی تنظیموں، حق دوتحریک وجماعت اسلامی کے کارکنوں ودیگر نوجوانوں باشعورعوام سب کا شکریہ جنہوں نے ہر موقع پر ہماراساتھ دیا،ہم کسی قوت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بلوچستان،گوادر،ساحل وسائل ہماراہے کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں۔حکومت نے گوادر کوجام وبندکرکے مواصلات نیٹ ودیگر رابطے بند کیے گوادر کو میدان جنگ بنادیا۔ہم سیاسی جماعتوں،وکلاء،میڈیا اورباشعورعوام کے مشکور ہیں۔انشاء اللہ ہم رہا ہوں گے ہماری گرفتاری سے حق دوتحریک کی جدوجہد نہیں رک سکتے عوام باشعور ہیں انہوں نے دونمبر،بدعنوان،وسائل وحقوق کے قبضہ کرنے والوں کو پہچان لیا ہے انشاء اللہ گوادر کے عوام کو لٹیروں،مچھیروں کو ٹرالرمافیااور عوام ونوجوانوں کو منشیات،شراب وبے راہ روی سے بچائیں گے چیک پوسٹوں پر تذلیل ختم ہوگی اورعوام کو جائز آئینی قانونی حقوق ملیں گے۔


