نوکنڈی سے افغانستان یوریا کھاد کی اسمگلنگ، گاڑیوں کی لوڈنگ سے مکین پریشان

نوکنڈی (انتخاب نیوز) افغانستان کو جانے والے یوریا کھاد کی سمگلنگ سے جہاں شہر کے اندر مقامی رہائشی لوگ کھاد منڈیوں سے پریشان تھے اور انھیں شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اب ستم یہاں پہنچی کہ کھاد ڈیلر افغان مہاجرین نوکنڈی آرسی ڈی شاہراہ پر لوڈنگ کرنے لگے جہاں پر پہلے ہی سے بے ہنگم رش کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات ہورہے تھے اب کھاد ڈیلرز سڑک کے کنارے بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی کرکے کھاد اتار کر چھوٹے گاڑیوں میں لوڈ کررہے ہیں جو کہ قانون کی دھجیاں اڑا کر انتظامیہ کے رٹ کوچیلنج کررہے ہیں آرسی ڈی شاہراہ جہاں پرسیکڑوں دکانیں موجود ہیں اورجہاں ہزاروں گاڑیوں کاآمدورفت چوبیس گھنٹے لگارہتا ہے دوسری جانب تفتان ٹوکوئٹہ روزانہ پچاس سے زیادہ مسافر کوچز بھی یہاں سے گزرکر مقامی سواریوں کوبھی اٹھالیتے ہیں ٹرک اور ہیوی گاڑیوں کے کھاد روڈ پر اتارنے سے لوگوں کو سخت مشکلات وپریشانی کاسبب بن رہی ہے اہلیاں نوکنڈی نے ڈپٹی کمشنرچاغی حسین بلوچ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں اس مصیبت سے چھٹکارا دلانے کے لئے فوری طور پر کاروائی کریں بصورت دیگر ہم خود راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں