دہشت گرد عناصر پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران سرحد پرمسلح افراد کی فائرنگ سے فوج کے چار اہلکار جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، ہمارے حوصلے مضبوط ہیں، بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سپاہی اسد علی، لانس نائیک فرید اللہ خان، لانس نائیک عبدالرزاق اور لانس نائیک محمد یونس خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں