خیبر میں پولیس چوکی پر خودکش حملہ، 3 اہلکار جاں بحق
خیبر (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، تین پولیس اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھر خود کش دھماکا کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ خود کش حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی، پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ پہنچ گئی۔ مشتبہ افراد کے حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔
Load/Hide Comments


