آرمی چیف کو پیغام ہے جس آئین پر حلف لیا عملاً اسکے تابع ہوجائیں، اعظم سواتی

کراچی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کو قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے۔سینیٹر اعظم سواتی نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وکلا کے سیمینار میں رول آف لا پر بات کی، وہ بات پاکستان کے مستقبل کے لئے ہے، مثبت بات پر پارٹی اور پاکستان کو قائل کرونگا۔انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ کی فوج کا ترجمان ہمیں للکارتا ہے، ہمسائیہ کی معیشت پانچ ٹریلین تک پہنچ گئی اور ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ قائد کی جدوجہد کی وجہ سے ہم آزاد ہیں، آرمی چیف کو پیغام دینا چاہتا ہوں جس آئین پر حلف لیا عملی طور پر اسکے تابع ہوجائیں تو پاکستان کی چند ماہ میں صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عاصم منیر آپ ہمارے لئے فخر ہیں، آپ کے سینے میں قرآن کی روشنی ہے، آپکے عمل سے پاکستان کی تاریخ کا وہ باب شروع ہوگا جس پر آنے والے وقت میں فخر ہوگا، آپ کے عمل سے ملک کے ادارے آزاد ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں