پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح
لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح کیا ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حرمت قرآن کریم پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا۔پورٹل ویب سائٹس پر موجود قرآن کریم سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی کرے گا۔ حرمت قرآنِ کریم پورٹل قرآن بورڈ اور متعلقہ اداروں کو ویب سائٹس پر قرآن سے متعلق منفی مواد کے بارے میں الرٹ جاری کرے گا۔پورٹل متعلقہ اداروں کو متنازعہ مواد بلاک کرنے اور ایسا مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے الرٹ بھی جاری کرے گا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حرمت قرآن کریم پورٹل کے ذریعے مذموم حرکتیں کرنیوالوں کی ویب سائٹس کو بلاک کیا جاسکے گا۔سسٹم کی مدد سے پبلشرز اور ای پبلشرز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ بھی کی جا سکے گی۔وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی توہین یا تبدیلی کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے حرمت قرآن کریم پورٹل بناکر تاریخی اقدامات کیا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قرآن بورڈ کے اشتراک سے ایک سافٹ ویئر بنایا ہے جو۔خاتم النبین کے نام یا قرآن کریم کی آیت یا ترجمہ میں تبدیلی کی اشاعت پر فوری الرٹ جاری ہوگا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک سافٹ ویئر کا سسٹم متحدہ علما ءبورڈ کے دفتر میں ہوگا او رایک پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں ہو گا ۔غلط مواد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے والے شخص کی فوری پکڑ ہوگی او رویب سائٹ بھی بلاک ہوگی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے یہ سافٹ ویئر خود بنایا ہے۔ یہ دین کا بہت بڑا کام ہواہے او رہم یہ سافٹ ویئر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اورایران کو بھی دیں گے۔علماءکرام کا وفد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ایران جائے گا اوردین کے اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔چودھری پرویز لٰہی نے کہا کہ چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف، سابق معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد اور ان کی ٹیم حرمت قرآن پورٹل بنانے پر مبارکباد کی مستحق ہے – قرآن بورڈ ،علماءکرام اور پی آئی ٹی بی نے دوماہ کی قلیل مدت میں شاندار کام کیا ہے- ڈاکٹر ارسلان خالد،فیصل یوسف او ر ان کی ٹیم نے حرمت قرآن پورٹل بنا کردین کی خدمت کی ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے- قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو جھوٹ نہیںبولتے-عمران خان عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ شریف صبح اٹھ کر من ، من چیزیں کھا کر جھوٹ بولنا شروع کر دیتے ہیں-پھر شریف اور رانا ثناءاللہ رات گئے تک جھوٹ ہی بولتے رہتے ہیں۔دشمن غلطی کر رہا ہو تو اسے روکتے نہیں بلکہ اسے غلطی کرنے دیتے ہیں تاکہ وہ خود ہی ڈوبے- ہم نے اپنا اپوزیشن لیڈر بناناہے او رراجہ ریاض کو نکالنا ہے۔راجہ ریاض کو تو خود شرم آنی چاہےے او رعہدہ چھوڑ دینا چاہےے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیاہے اللہ تعالیٰ کی رضا اورنیک نیتی سے کیاہے۔میں چاہتاہو ںکہ اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوجائے او راس کی مخلوق بھی خوش ہو۔ہمیں علم ہے کہ الیکشن کمیشن کی سوچ او رنیت کیاہے،وہ عمران خان کے خلاف روز کیسز کررہے ہیں۔ہم نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے غیر جانبدار شخصیات کے نام دئےے ۔ہم نے شہبازشریف کے اپنے کیبنٹ سیکرٹری سکھیرا صاحب کا نام دیا۔ہم نے کھوسہ صاحب کا نام دیاتھا وہ شہبازشریف کے چیف سیکرٹری رہے ہیں،کمشنر رہے ہیں۔اگر نیت خراب ہوتو وہ علیحدہ بات ہے۔ ہم چیف الیکشن کمشنر کے بنائے نگران وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے او رہم سپریم کورٹ جائیںگے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسلم لیگ ق کے عہدےداران سے تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے اور ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ہماری جماعت کے عہدےدار گراس روٹ لیول پر کارکنوں سے مشاورت کریںگے اوراس کے بعد ہم مشاورت کے ساتھ پی ٹی آئی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے- سیاست ہوتی ہے تو صوبے یا ملک کی سیاست ہوتی ہے۔ الیکشن جب بھی ہوں، ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے -وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو گا-چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی نہ توڑنے کا وعدہ کسی سے نہیں کیا، میں نے عمران خان کو پہلے ہی اسمبلی تحلیل کرنے کے بارے لکھ کر دے دیا تھا-ایک او رسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوٹلہ ارب خان ہسپتال میں نے بنایا اور اس کی توسیع کر رہے ہیں ، توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کیس تو ہوں گے-شہباز شریف اور زرداری کے اپنے معاملات ہیں ،ہم اللہ کی رضا کے لئے نیک نیتی سے کام کرتے ہیں -چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ن لیگ والوں سے پوچھیں-ارفع کریم ٹاور کے ساتھ ٹوئن ٹاور کی طرح دوسرا ٹاوربنائیں گے -مال بنانے پر سب نے توجہ دی ، سافٹ ویئرایکسپورٹ کرنے کا کسی نے نہیں سوچا-اگر بنگلادیش سافٹ ویئر ایکسپورٹ سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے تو ہم کیو ں نہیں-راسخ الٰہی،مولانا محمد حسین اکبر، یوسف بادوزئی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری اوقاف، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف، ہمیش خان، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، عمر دراز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کو پورٹل کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی –


