گورنر کو کراچی اور جامشورو میں فرانزک لیب کی موجودگی کا علم نہیں وزیر صحت سندھ

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آنے والی ٹیم طیارے سے متعلق تحقیقات کے لیے آئی ہے، اس کا میتوں کی شناخت سے کوئی تعلق نہیں۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کو علم ہی نہیں کہ کراچی اور جامشورو میں فرانزک لیب موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ناگہانی آفت پر سیاست کرنے اور بیان بازی سے گریز کریں۔
صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی لیب نے طیارہ حادثے کی میتیوں کا ڈی این اے لیا ہے، پنجاب سے آنے والی ٹیم طیارے سے متعلق تحقیقات کے لیے آئی ہے لہٰٗذا میتوں کی شناخت کا اس ٹیم سے کوئی تعلق نہیں۔
تاہم گزشتہ لاشوں کی شناخت کرنے کے لیے پنجاب فرانزک لیب کی ٹیمیں لاہور سے کراچی پہنچی ہی
اس حوالے سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے سندھ حکومت کی مشاورت سے 8 فرانزک سائنسدانوں پر مشتمل تین فرانزک ٹیمیں کراچی بھیجی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں