کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بڑھتی مہنگائی، اشیا خورونوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ اشیاء خوردونوش دالوں کی قیمتوں می بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، دال مونگ 390 دال ماش 400 دال مسور 380 اور دال چنا 350 روپے کلو، سفید اور کالے چنے 340 روپے کلو، چینی 95 روپے آئل اور گھی 510 سے 620 روپے کلو، چاول ٹوٹا 110 سے 220 اور ثابت چاول 280 سے 360 روپے فی کلو، بڑا گوشت 800 چکن 580 مچھلی 440 سے 550 روپے کلو، بکرے کا گوشت 1450 اور دنبے کا گوشت 1350 روپے جبکہ سبزیوں میں بھنڈی 280 مٹر 140 گوبھی 80 آلو 70 اور ٹماٹر 80 روپے کلو، مولی گاجر 100 روپے کلو اور لہسن ادرک 400 روپے کلو، پالک 60 روپے بیگن کلو 70 اور پھیلیاں 90 روپے کلو جبکہ پھلوں کی قمیتوں میں بھی سیب 280 پپیتا 190 انار 250 سے 300 روپے کلو، کیلے درجن 120 سے 180 اور امرود 70 سے 90 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں،حب میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 15سے 20روپے اضافہ کر دیا ہے، اور آٹا 110روپے سے 150روپے کلو تک،اسی طرح اوتھل میں دودھ 120روپے سے 140روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں