بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ بزدلانہ اقدام ہے، وفاقی وزیر ریلوے

کوئٹہ، لاہور (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین ٹریک پر دھماکہ بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کوسخت قانو نی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ لاہور سے 3 اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی۔ وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ مسافروں کو بحفاظت منزل مقصود پر پہنچایا جائے۔زخمیوں کی فوری طبی امداد کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پنیر سٹیشن ریلوے پر دھماکہ ہوا،6 ٹرین ڈبے ڈی ریل ہوئے جس میں 2افر اد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس کوئٹہ اپنے سٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ریلیف ٹرین سبی اور سکھر کی طرف سے پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں