ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد نے مویشی منڈی میں فائرنگ کرکے3افراد کو زخمی کردیا
ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) مسلح افراد نے مویشی منڈی میں فائرنگ کرکے3افراد کو زخمی کردیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز دن دہاڑے مسلح افراد نے مویشی منڈی میں موجود لوگوں پر فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آکر تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی نوجوان فتح محمد ڈومب بگٹی کی حالت نازک بتائی گئی جبکہ فتح محمد سمیت تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان ریفر کر دیا گیا دوسری جانب فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمان ترین ڈی ایس پی عبداللہ جان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ بگٹی جلاب خان اور سی آئی اے انچارج بلال بگٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم عبدالکریم ڈومب بگٹی کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی شہریوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔


