اسلام آباد پولیس اہلکاروں کیلئے موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں کیلئے موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا۔سی پی او ہیڈ کوارٹرکی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پولیس ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں جونظم و ضبط کے خلاف ہے۔اعلامیہ میں کہا گیاکہ پولیس ملازمین کے موبائل فون دفاتر کے داخلہ پرضبط کرنے کی تجویزبھی زیرغور ہے۔اعلامیہ کے مطابق تمام پولیس ملازمین دفتری اوقات کارمیں موبائل فون کا استعمال ترک کردیں، دوران ڈیوٹی جو پولیس ملازم موبائل فون کا استعمال کرینگے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔اعلامیہ کی کاپی تمام تمام متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


