گوادر فری زون میں ہینگینگ زرعی پارک کے اسٹیل ڈھانچے کے لیے تعمیراتی سامان گوادر بندرگاہ پر پہنچ گیا

گوادر:گوادر فری زون میں ہینگینگ زرعی پارک کے اسٹیل ڈھانچے کے لیے تعمیراتی سامان گوادر بندرگاہ پر پہنچ گیا یہ گوادر فری زون کے فیزIIکی پہلی اسٹیل اسٹرکچر ورکشاپ ہوگی۔ہینگینگ گروپ کے جنرل منیجر اینڈی لیاو نے بتایا کہ فیکٹری کی تعمیر کے لیے مواد کے 31 کنٹینرز کی پہلی کھیپ گوادر پہنچ چکی ہے۔ توقع ہے کہ فیکٹری مارچ میں کمرشل آپریشن شروع کر دے گی۔ہینگینگ ایگریکلچرل گروپ ایلو ویرا لگانے، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے میں مہارت رکھتا ہے۔کمپنی نے تعمیر کے دوران پہلے ہی فری زون فیز II میں کام شروع کر دیا ہے اور اب تک وہ افریقہ سے خام ادویات کا ایک کنٹینر درآمد کر کے گوادر میں پروسیسنگ کے بعد اسے چین کو برآمد کر چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ مواد اور پروسیس شدہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، جس سے لوگوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں