تمپ‘ سکول کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
تمپ(نمائندہ انتخاب) ایس ایس پی کیچ محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں زیر نگرانی ڈی ایس پی تمپ عبدالستار دشتی کی سربراہی میں ایس ایچ او تمپ نادل شاہ اوردیگر اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول دازن کو جلانے کی مقدمہ نمبر 32/2022 بجرم زیر دفعہ 380، 435، 427، 34تپ میں مطلوب ملزم جلیل ولد مولابخش ساکن دازن تمپ کو گرفتار کرلیا،یاد رہے کہ مذکورہ ملزم اور اس کے ساتھی مختار نے سال گزشتہ گورنمنٹ ہائی سکول دازن کو جلایا تھااس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، اہلیان تمپ اور تمپ سول سوسائٹی نے ڈی ایس پی عبدالستار اور اسکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، جس نے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments


