پاکستان پر 51ہزار ارب کا قرض ہے،مزید پیٹ کاٹنے کی گنجائش نہیں، مفتاح اسماعیل
کوئٹہ (انتخاب نیوز)سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معیشت مشکل حالات سے گزر رہی ہے ہمیں اس سال 21ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کرنے ہیں ایک ملک سے قرض لیکر دوسرے ملک کو دیا جاتا ہے پاکستان پر 51ہزار ارب کا قرض ہے بیرونی ممالک کا قرض 25ہزار ارب تک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ،بے روزگاری بڑھ رہی ہے قرض کی وجہ سے تعلیم و صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات پر حکومت پیسے خرچ نہیں کر سکتی ملک میں گنجائش نہیں ہے کہ مزید پیٹ کاٹیں ہمیں ایکسپورٹ اور زراعت کو بڑھانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت او ر قوم معاشی سمت کا تعین کریں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں حکومت نے سخت فیصلے نہیں کئے جس سے معیشت کا نقصان ہوا مگر اب حکومت نے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے معیشت کے مسائل حل ہونگے ۔
Load/Hide Comments


