وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز رہنما کی کوئٹہ میں جرمن سفیر سے ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کیخلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماوں نے پاکستان میں تعینات جرمن سفیرسے ملاقات کرتے ہوئے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پرمعلومات فراہم کیں۔ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں لاپتہ افراد کے لواحقین، بلوچ وومن فورم کی آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین نصر اللہ بلوچ اور جرمن سفیر کے دوران لاپتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین وی بی ایم پی نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ہمراہ جرمن سفیر کو معلومات فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں