حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ کے حوالے کردیا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو ساتھیوں سمیت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میںپیش کیا گیا ۔ عدالت نے کرائم برانچ کی درخواست پر ملزمان کا مزید تین روزہ ریمانڈ منظور کرلیا ۔دوسری جانب ایک اور کیس میں مولانا ہدایت الرحمن کو ساتھیوں سمیت جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کی عدالت میں مولانا ہدایت الرحمان کو آڈیو ویڈیو کیس میں شناخت کیلئے جج کے سامنے پیش کیا گیاجوڈیشل 10 کے جج عبدالستار بگٹی نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments


