بجلی بریک ڈاﺅن، پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر

xاسلام آباد (انتخاب نیوز) ملک میں پیر کی صبح ہونے والے بجلی کے بریک ڈاون کے باعث موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہوئیں۔پیر کی صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے جامشورو اور دادو کے درمیان مین ٹرانسمیشن لائن میں بجلی کے فالٹ کے باعث ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام بیٹھ گیا۔کراچی سے لیکر اسلام آباد تک تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ناصرف عدالتوں اور سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں کا کام متاثر ہوا جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث بینکوں اور موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہوئیں۔کئی موبائل فون کمپنیوں کے صارفین کی جانب سے سگنل نہ آنے کی شکایات موصول ہوئیں، صارفین کی جانب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کو ٹیگ کر کے سوالات کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں