پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاﺅن، لاہور میں اورنج ٹرین کا پہیہ بھی رک گیا

لاہور (انتخاب نیوز) ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کے باعث لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا پہیہ بھی رک گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی بریک ڈان کے باعث لاہور شہر سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی۔لاہور میں اورنج لائن ٹرین بجلی کی مدد سے چلتی ہے، بریک ڈاﺅن سے ٹرین کا پہیہ بھی رک گیا اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ چیئرمین ماس ٹرانزٹ کمپنی عذیر شاہ نے کہا کہ جب تک بجلی بحال نہیں ہوگی، ٹرین نہیں چلائی جا سکتی۔لیسکو کے مطابق اورنج لائن ٹرین میں روزانہ ڈھائی کروڑ روپے کی بجلی استعمال ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں