لاپتہ افراد کی بازیابی وائس فار مسنگ پر سنزکا کراچی میں احتجاجی کیمپ قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائس فارمسنگ پرسنز کے تحت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے پیر کو کراچی پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر کیمپ لگاکر احتجاج کیا، کیمپ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تصاویر آویزاں تھیں، کیمپ میں ماما قدیر، وہاب بلوچ اور دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر انہوں ن ے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ذمہ داروں کی طرف سے لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں لیکن ان کے پاس اختیارات نہیں ہوتے وہ بسا اوقات لاپتہ افرادکے خاندان کے افراد سے ملاقات کرتے ہیں انہیں صرف اس بات کا دلاسہ دیا جاتا ہے کہ بہت جلد لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں تک پہنچ جائیں گے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بعض اوقات لاپتہ افرادکے کمیٹیوں کے سربراہ اپنی ناکامیوں کو چھاپنے کے لئے وفاقی حکومت کے ذمہد اروں کو اس بات کی دھمکی دیتے ہیں کہ کہ وہ وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیارکریں گے مگر وہ ایسا نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ وائس فار مسنگ پرسنز اپنی جدوجہد کو جاریرکھیں گے دریں اثناء چند روز قبل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں تنظیم کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ کی قیادت میں پاکستان میں تعینات جرمن سفیر سے ملاقات کی انہوں نے ملاقات کے دوران بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں