جھل مگسی،رہزنی کی واردات میں لیویز اہلکاروایک ڈاکو ہلاک
کوئٹہ(انتخاب نیوز)لیویز تھانہ باریجہ کے علاقے میں نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے لیویز سپاہی شہید جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جھل مگسی میں لیویز تھانہ باریجہ کی حدودگڑھ شریف روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے لیویز اہلکار علی حسن سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پرڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے سپاہی علی حسن شہید جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو غلام عمر ہلاک ہوگیا۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیں اورمزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


